ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / منشور میں کئے گئے وعدے کو بی جے پی نافذبھی کرے:آر ایل ڈی

منشور میں کئے گئے وعدے کو بی جے پی نافذبھی کرے:آر ایل ڈی

Sat, 11 Mar 2017 19:13:55    S.O. News Service

لکھنؤ11مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)نے اتر پردیش کی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملے بھاری مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ہفتہ کوکہا کہ اب اسے اپنے منشور کے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کے مفاد میں پالیسیوں کونافذکرناچاہئے۔آر ایل ڈی کے قومی میڈیا انچارج انل دوبے نے بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہوئے یہاں کہا کہ اب اسے اپنے منشور کے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کسانوں،نوجوانوں،خواتین کے مفادات کے ساتھ صوبے میں امن چین اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کام کرے گی۔مسٹر دوبے نے کہا کہ جمہوریت میں عوام فیصلہ کن کے کردار میں ہوتی ہے اور اس کے ہر فیصلے کا احترام اور خیر مقدم کیاجاناچاہئے۔


Share: